بس  بہت ہوگئی، ہڑتال کے بعد اب کام، پٹواریوں کو انتظامیہ کی وارننگ

   بس  بہت ہوگئی، ہڑتال کے بعد اب کام، پٹواریوں کو انتظامیہ کی وارننگ

  

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)پٹواریوں نے دو ہفتے کی اپنی مرضی سے ہڑ تال مکمل کرلی اب کارکردگی بہتر کریں اور (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

ڈیجیٹل گرداوری پر فوکس کریں اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر عابدہ فرید کی کھلی کچہری میں پٹواریوں کو ہدایات،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل گرداوری میں کارکردگی پر مظفرگڑھ تحصیل پنجاب بھر میں بائیسویں نمبر پر تھی جو کہ اب 34ویں نمبر پر آ گئی ہے، پٹواریوں نے اپنی مرضی سے دو ہفتے کی ہڑتال مکمل کر لی ہے جس میں انتظامیہ نے کوئی مداخلت نہ کی اب پٹواری اور عملہ مال ڈیجیٹل گردآوری پر فوکس کریں اور کارکردگی کو پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر لے کر آئیں لہذا تمام پٹواری  محنت کریں اور کارکردگی بہتر کریں اس موقع پر تمام گرداور نائب تحصیلدار قانون گو اور جملہ پٹواری تحصیل مظفرگڑھ موجود تھے۔

وارننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -