سکول ا ولمپکس مشعل کی لیہ انٹری  سٹوڈنٹس، اساتذہ میں جو ش وخروش

 سکول ا ولمپکس مشعل کی لیہ انٹری  سٹوڈنٹس، اساتذہ میں جو ش وخروش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لیہ، چوک اعظم(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار ) ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل لیہ کی دھرتی پر پہنچ گئی۔طلبہ نے لیہ شہر کے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 داخلی مقام پر مشعل کو وصول کیا۔مشعل گورنمنٹ گرلز سکول ٹی ڈی اے کالونی کی طالبات نے تھامی۔ سکول طلبہ ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل کا جگہ جگہ استقبال کرتے نظر آئے۔ سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب احتشام انور کا کھیلوں کے فروغ اور قومی ٹیموں میں جنوبی پنجاب کے ہونہار طلبہ کو مواقع کی فراہمی کے کارواں کے استقبال کے لئے خواتین اساتذہ اور طالبات بھی پرجوش دکھائی دیں۔ ساؤتھ پنجاب سکول اولمپکس مشعل کو جلوس کی شکل میں گورنمنٹ بوائز ایم سی ہائی سکول پہنچایا گیاجہاں مشعل کی باقاعدہ تقریب رونمائی منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سٹی شزاء رحمان تھیں۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شرافت علی بسرا، ڈی ای او ایجوکیشن توکل حسین بھی موجود تھے۔بعدازا ں ضلع مظفر گڑھ کے سی ای او تعلیم سیدکوثر حسین بخاری کومشعل دے دی گئی۔
سٹوڈنٹس