شہبازشریف سے لیگی رہنما بلال اکبر بھٹی کی ملاقات، پارٹی امورپر گفتگو 

شہبازشریف سے لیگی رہنما بلال اکبر بھٹی کی ملاقات، پارٹی امورپر گفتگو 

  

 پکھی موڑ (نامہ نگار)بلال اکبر بھٹی ایکس ایم پی اے حلقہ پی پی 232 ماچھیوال صدر مسلم لیگ نون حلقہ پی پی دو سو(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 بتیس ماچھیوال کی میاں محمد شہباز شریف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ نون سے ناشتے پر ملاقات ہوئی  ملاقات کے دوران انہوں نے حلقہ ماچھیوال کی سیاسی اور تنظیمی صورتحال کے بارے میں میاں محمد شہباز شریف کوبریفنگ دی اور کہا کہ پنجاب کی عوام آپ کے سنہرے دور کو یاد کر رہی ہیں میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عذاب بن کر عوام پر مسلط ہے اور ان نااہلوں کے ٹولے نے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے پہلے اپنی نااہلی سے خود ہی مسئلہ کھڑا کرتے ہیں اور پھر اسے ختم کرنے کا کریڈٹ بھی مانگتے ہیں میاں شہباز شریف نے کہا کہ انشااللہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ نون کا ہے انہوں نے بلال اکبر بھٹی کو بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے رہنے والوں کی دل سے قدر کرتے ہیں اور آنے والے وقت میں ان وفادار ساتھیوں کو اہمیت دی جائے گی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے گگو منڈی نے بھی میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -