شہری کی نظر بندی، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کل عدالت طلب

 شہری کی نظر بندی، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کل عدالت طلب

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ نے مظہر حسین کی اپنے بھائی کی نظر(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 بندی کے خلاف در خوا ست پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو 4نومبر کے لئے طلب کرلیا ہے،سائل کے وکیل محمد باصر سکھانی ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ پیٹشنر کے بھائی محمد انس پتافی کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے 23 اکتوبر کو 7یوم کے لئے نظر بند کر کے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں بھیجوا دیا ہے،اور 27 اکتوبر کو دوبارہ توسیع کرکے کے 7 یوم کے لیے نظر بند کر دیا ہے، جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور کسی شخص کی آزادی کے حق کی شدید خلاف ورزی ہے جبکہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہا ہے اور ایک شریف اور قانون کا پاسدار شہری ہے۔

عدالت طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -