میٹروبس منصوبہ میں مبینہ کرپشن  کیس کی سماعت 10نومبر تک ملتوی

 میٹروبس منصوبہ میں مبینہ کرپشن  کیس کی سماعت 10نومبر تک ملتوی

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے میٹرو بس منصوبہ میں مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 زائد کی کرپشن کرنے کے ریفرنس کو عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں احتساب عدالت نمبر  2 میں بھجوا دیا ہے۔  مقدمہ میں ملوث سرکاری افسران سمیت 20 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔مقدمہ میں سابق چیف انجینئر ایم ڈی اے سمیت 15 سرکاری افسران اور 7 کنٹریکٹرز شامل ہیں۔ مقدمہ میں دو چینی باشندوں کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا ہے۔20 ملزمان میں سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صابر خان صدوزئی، نذیر احمد چغتائی، خالد پرویز، شاہد نجم، امانت علی،منعم سعید، ریاض حسین، منظور احمد، جاوید اقبال،  رانا وسیم،محمد مسعود خان، سیف اللہ آبڑو، محمد خان، سلمان خان، ظہیر خان، محمد عبدالقادر، محمد زاہد ندیم، سید مسعود حسین، عامر لطیف اور شاہد سلیم شامل ہیں،  ملزمان کے خلاف 6 اپریل 2019 کو ریفرنس عدالت میں دائر کیا گیا،ملزمان کے خلاف ایک ارب 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

سماعت ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -