فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن، 600لٹر ملاوٹی دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن، 600لٹر ملاوٹی دودھ تلف

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سپیشل آپریشن شروع کردیا۔ناکہ کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 600 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیاگیا، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ سے پاک پنجاب مہم جاری ہے مظفر گڑھ میں ناکہ بندی کے دوران 22 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی18 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل پاس جبکہ 4 گاڑیوں کے سیمپل فیل ہوئے سیمپل فیل ہونے پر 4 گاڑیوں میں موجود 600 لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا مزید لیہ میں ہوٹل کو کچن ایریا میں گندگی پائے جانے پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

دودھ تلف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -