پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم، ندیم قریشی

پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم، ندیم قریشی

  

 ملتان (  نیوز   رپورٹر  )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ندیم قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کی سیاست کو مسترد اور پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام کر کے تحریک انصاف اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپنی وفاداری اور محبت کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں ناکام شو کے بعد پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے۔ ملک کے غیور اور سمجھدار عوام یہ جان چکے ہیں کہ اپوزیشن پارٹیاں صرف(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 نعرے بازی اور انتشار کی سیاست کر رہی ہیں اور ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانا ان کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں،جو کبھی رکے گا نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ندیم قریشی نے کہا کہ ہم یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لئے بلا تفریق پنجاب کے تمام شہروں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جن کے ثمرات جلد عام آدمی کو ملنا شروع ہو جائیں گے

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -