شاہ جمال، مختلف علاقوں میں وارداتیں 

 شاہ جمال، مختلف علاقوں میں وارداتیں 

  

 شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)سکول سے ہزاروں روپے کا سامان،دوران خریداری دو خواتین  نے خاتون سے شاپر اور(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 پرس چھین لئیے شہری سے تین ڈاکوں نے ہزاروں کی نقدی اسلحہ کے زور پر چھین لی دوسرے سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مہر پور غلام رسول نے بتایا کہ نا معلوم چور سکول کی دیوار پھلانگ کر اس کے دفتر کا تالا توڑ کر9800روپے مالیت کی ایل ای ڈی،ڈیوائس سکیورٹی کیمرہ7282روپے،یو پی ایس معہ دو عدد بیٹریاں 31000روپے چرا لے گئے،موضع قطب ابڑیند کے احسان کریم نے بتایا کہ اس کی گھریلو خواتین شاہ جمال شہر میں خریداری میں مصروف تھیں دوعورتوں نے میری چچی صغراں مائی سے شاپر اور پرس چھین کر فرار ہونے لگیں ان میں سے شمیم بی بی بیوہ ندیم ٹانگہ والاسکنہ ملتان کو قابو کر لیا جبکہ دوسری نا معلوم جس نے پرس چھینا فرار ہو گئی پرس میں تیس ہزار کی نقدی موجود تھی پکڑی گئی خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ریلوے کالونی ملتان کے رہائشی محمد فاروق نے بتایا کہ وہ حال موضع والوٹ میں رہائش پذیر ہے وہ ملتان سے گھر واپس آرہا تھا کہ بستی سندیلہ لنک روڈ کے مقام پر تین مسلح موٹر سائیکل پر سوار افراد نے اسے روک کر اس سے 26000روپے مالیت کا موبائل 37400روپے کی نقدی طلائی انگوٹھی اور ایمپورٹڈ گھڑی مالیتی 15000روپے چھین کر فرار ہو گئے،بستی نمبر دار بیٹ قائم شاہ کے رہائشی غلام مرتضی نے بتایا کہ دوران کال دو نا معلوم افراد اسکا تیس ہزار مالیتی موبائل چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئیے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -