پولیس افسر، اہلکار اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، آر پی او بہاولپور
بہاولپور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) محنتی اور اچھے پولیس آفیسر محکمہ پولیس میں ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان خیالات (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک نے اپنے آفس میں قائم مقام ایس پی (ریجنل آفیسر) سی ٹی ڈی بہاولپورریجن ایاز محمود لغاری کوتعریفی لیٹر دیتے ہوئے کیا۔ تفصیل کے مطابق محمد زبیر دریشک ریجنل پولیس آفیسر بہاولپورنے قائم مقام ایس پی (ریجنل آفیسر) سی ٹی ڈی بہاولپور ایاز محمود لغاری کو پولیس ڈپارٹمنٹ بہاولپوراور سی ٹی ڈی کے مابین بہترین رابطے اوراچھی کارکردگی کی بنا پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔جبکہ ان کی محکمہ پولیس میں سی ٹی ڈی کے حوالہ سے خدمات کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ پولیس آفیسر ایک محنتی اور فرض شناس آفیسر ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنے محکمہ میں اسی معیار اور کارکردگی کو برقرار رکھیں گیاور اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔
آرپی او