مہنگائی بین الاقوامی ایشو، حکومت مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، اویس خان دریشک

 مہنگائی بین الاقوامی ایشو، حکومت مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ...

  

راجن پور(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)اپوزیشن پارٹیاں باہم دست و گریبان ہیں وہ نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 پر گامزن ہیں ان کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے پریس کلب کوٹ مٹھن کے جنرل سیکریٹری ملک عاشق فرید کے سسر کے انتقال پر  اظہار تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی بین الاقوامی ایشو ہے ہر دور میں مہنگائی نے عوام کو متاثر کیا مہنگائی کو روکنے کیلئے ماضی میں اقدامات نہیں ہوئے مہنگے داموں اشیائے خرید کر  سستے داموں فروخت کی گئیں اور ملک کے بچے بچے کو مقروض کر دیا گیا انہوں نے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف ہوری دنیا کر رہی ہے انشاللہ بہت جلد عوام تک اس کیثمرات پہنچیں گیے  ایم پی اے نے اعتماد کے ساتھ دعوی کیا کہ 2023 کے الیکشن میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت الیکشن میں حاصل کرے گی۔اس موقع پر انہوں نے ملک عاشق فرید سے ان کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

 اویس خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -