کمشنر، ڈپٹی کمشنر ملتان کی عوامی خدمت کچہری  شہریوں کی درخواستوں پر عملدرآمد کا حکم

 کمشنر، ڈپٹی کمشنر ملتان کی عوامی خدمت کچہری  شہریوں کی درخواستوں پر ...

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے دوسرے روز بھی ریونیو عوامی (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ریونیو سے متعلق شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر اور ضلعی حکام بھی موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ریونیو عوامی  خدمت کچہری کا مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ریونیو افسران شکایات کے ازالے کیلئے ایک چھت تلے موجود ہیں۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کچہری میں پیش درخواستوں پر ریلیف کی شرح بہت بلند ہے جو کہ حوصلہ افزاء  ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ریونیو کچہری کے ذریعے روایتی کلچر ختم کیا گیا اور ایک چھت تلے تمام ریونیو افسران کو اکھٹا کیا گیا ہے۔عامر کریم خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ہر ماہ پہلے دو روز ریونیو کچہری کے ذریعے عوامی خدمت کرینگے۔قبل ازیں ریونیو کچہری میں شہریوں کی جانب سے حکومت پنجاب کے اقدام پر اظہار اطمینان بھی کیا گیا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -