ٹیچرتشدد سے چھٹی جماعت کا طالبعلم جاں بحق، ورثاء کااحتجاج
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)چھٹی کلاس کا طالب علم محمد حسن ٹیچر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق بھونگ کے نواحی گاں باقل پور سولنگی کے رہائشی نور محمد سولنگی محمد شاہد سولنگی شیر علی سولنگی فلک شیر سولنگی حاجی محمد رمضان وڈیرہ مالہو خان سولنگی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز گورنمنٹ ایلمنٹری سکول بستی کلواڑ میں چھٹی کلاس کا طالب علم سولہ سالہ محمد حسن ٹیچر کے مبینہ تشدد سے جابحق ہوا ہے مگر پولیس(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
نے ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے ٹیچر بااثر ہے اس کے تعلقات وسیع ہیں پولیس ڈیل کی وجہ سے طالب علم کے قاتلوں کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے ہم دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ہے۔ ہمارا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آئی جی پنجاب سردار علی خان ڈی پی او رحیم یار خان محمد علی ضیا سے مطالبہ ہے کہ طالب علم کے قاتلوں کو گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
احتجاج