نیسلے پاکستان 2050 تک کاربن کے زیرو اخراج کے حصول کیلئے ریس ٹو زیرو(Race to Zero) مہم کا رکن بن گیا
لاہور(پ ر)نیسلے پاکستان کاربن کے زیرو اخراج کے حوالے سے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ریس ٹو زیرو(Race to Zero) کا رکن بن گیا۔ یہ ایک عالمی مہم ہے جس کا مقصد معاشرے کی قیادت اور تمام افراد کی اجتماعی کوششوں اور حمایت سے کاربن کے زیرو اخراج کو یقینی بنانا ہے تاکہ اجتماعی اور پائیدار ترقی کا حصول ممکن ہو۔ریس ٹو زیرو(Race to Zero) کے اراکین 2030 تک کاربن کے اخراج کو نصف اور 2050تک کاربن کے زیرو اخراج کا عہدکرتے ہیں۔نیسلے اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی معاشرے کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ موسمیاتی بتدیلی نے پہلے ہی موسموں اور فصلوں میں طویل المدت تبدیلی،بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور زیادہ خشک سالی کی شکل میں دنیا کے لوگوں کو متاثر کرنا شروع کردیاجس سے مزید غربت، خوراک کی قلت اور صحت کو خطرات لاحق ہوں گے۔ وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ آفیئرز اور سسٹین ایبلیٹی، نیسلے پاکستان نے کہا ”پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ نیسلے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اس وقت عملی مظاہرہ کررہا ہے جب اس کی اشد ضرورت ہے۔ ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اپنے اقدامات کو وسیع کرنے، اپنے کاروبار میں تبدیلی لانے اور تبدیلی کا محرک بننے کیلئے اپنے وسائل کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ہم 2018 میں طے کیئے گئیاپنے 2025 کے روڈ مپ کے تحت 2025 تک اپنے کاربن اخراج میں 20 فیصد کمی لائیں گے۔