چوتھی نیشنل پنچک سلت چیمپئن شپ ننجا ٹریننگ سنٹرگجرات نے 22میڈل حاصل کرلئے

  چوتھی نیشنل پنچک سلت چیمپئن شپ ننجا ٹریننگ سنٹرگجرات نے 22میڈل حاصل کرلئے

  

گجرات (رانا محمد بلال)ننجا ٹریننگ سنٹر گجرات نے بلوچستان اسپورٹس بورڈ کی زیرِ نگرانی کوئٹہ میں چوتھی نیشنل پنچک سلت چمپیئن شپ منعقد ہوئی، میں فائیٹس اور آرٹسٹکس میں ریکارڈ22 (بائیس) میڈل اپنے نام کرکے گجرات کا نام روشن کیا۔ اس کے علاوہ ارجمند بانو نے تین مختلف ایونٹس میں 3گولڈ میڈلز جیت کر اس ٹورنامنٹ کی بہترین فی میل ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ کوئٹہ میں ہونیوالی اس چمپئین شپ میں ننجا ٹریننگ سنٹر گجرات نے عمرفاروق کی کوچنگ میں مختلف ایونٹس کی فی میل کیٹیگری میں ارجمند بانو، ھادیہ اور خدیجہ نے 8 (آٹھ) گولڈ میڈلز اور میل کیٹیگری میں عمر فاروق، احمد زمان، فہد سہیل، حنظلہ نظیر، شجاع نفیس اور محمد علی نے ۷ (سات) گولڈ، حبدار علی، امن اشفاق اور طیب شہباز نے ۳ (تین) سلور اور غازی شاہ، عمر نوید، حبدار علی اور طیب شہباز نے ۴ (چار) برونز میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔

کوچ عمر فارو ق نے اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ننجا ٹریننگ سنٹر نوجوان نسل کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -