قوم ویمن ٹیم کی مزید 3کرکٹرز کورونا میں مبتلا

  قوم ویمن ٹیم کی مزید 3کرکٹرز کورونا میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میزبان ٹیم کی مشکلات اور بڑھ گئیں۔ذرائع کے مطابق مزید تین کرکٹرز کورونا کا شکار ہوگئیں۔ کوویڈ19میں مبتلا پاکستانی کرکٹرز کی تعداد 6ہوگئی۔18رکنی قومی ویمن اسکواڈ میں سے 12نے  پریکٹس کی،سیریز میں پاکستان کی جانب سے متبادل کھلاڑیوں کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم پیر کراچی پہنچی تھی،ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز کے 3 میچزنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ مقابلے بالترتیب آٹھ، گیارہ اور چودہ نومبر کوکھیلے جائیں گے۔مہمان ٹیم تین یوم مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ رہے گی پی سی بی ذرائع کے مطابق کورونا کا شکار قومی ویمن کرکٹرز6نومبر تک آئسو لیشن میں رہیں گی، اگلے روز ان کے کوویڈ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔