پنجاب یونیورسٹی کی کیو ایس میں 145 ویں پوزیشن

      پنجاب یونیورسٹی کی کیو ایس میں 145 ویں پوزیشن

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)عالمی ادارے کیو ایس کی جانب سے ایشیاء کی جامعات کی نئی درجہ بندی جاری کر دی گئی۔پنجاب یونیورسٹی کی کیو ایس کی نئی عالمی درجہ بندی میں حیران کن اور شاندار کامیابی، پنجاب یونیورسٹی نے تین سالوں میں 232 سے ترقی کر کے 145 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں تین سالوں میں 87 درجے بہتری ہوئی۔ کیو ایس نے پنجاب یونیورسٹی کو ایشیاء کی بہترین 22 فیصد جامعات میں شامل کر لیا۔ 2018 میں پنجاب یونیورسٹی ایشیا کی بہترین 54 فیصد جامعات میں شامل تھی۔وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ ایشین رینکنگ میں شاندار کامیابی انتظامیہ کی تعلیمی و تحقیقی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ گڈ گورننس کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے ایشین رینکنگ میں بہتری پر اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کو مبارکباد دی۔ چئیرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر خالد محمود اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -