ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 1679نئے بیڈ مختص

ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 1679نئے بیڈ مختص

  

          لاہور(جنر ل رپورٹر)لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے بیڈز میں اضافہ کر دیا ہے۔  1679 بیڈز مختص کر دئیے۔959 بیڈز پر مریض زیر علاج جبکہ 584 بیڈز خالی ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے کہا کہ لاہور کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں 184 بیڈز مختص، 47 بیڈز زیر استعمال اور 137 بیڈز ابھی خالی ہیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ لاہور کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 828 بیڈز مختص، 596 بیڈز زیراستعمال اور 232 بیڈز خالی ہیں۔میوہسپتال میں 113 بیڈز، جناح ہسپتال میں 52 بیڈز، لاہور جنرل ہسپتال میں 66 بیڈز خالی ہیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مذید کہا کہ سروسز ہسپتال میں 12 بیڈز اور ایکسپو سینٹر میں قائم ڈینگی فیلڈ ہسپتال میں 289 بیڈز خالی ہیں چلڈرن ہسپتال میں 15 بیڈز اور نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں 7 بیڈز خالی ہیں.کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 17 بیڈز اور ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں 26 بیڈز خالی ہیں میاں منشی ہسپتال میں 28 بیڈز, گورنمنٹ مزنگ ہسپتال میں 27 بیڈز اور سید مٹھا ہسپتال میں 12 بیڈز خالی ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ریمپ اپ پلان کے تحت ڈینگی مریضوں کے لیے مزید بیڈز کا انتظام موجود ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -