چیف ایگزیکٹو ڈریم ہومز زین العابدین ساتھیوں سمیت الخدمت گروپ میں شامل 

      چیف ایگزیکٹو ڈریم ہومز زین العابدین ساتھیوں سمیت الخدمت گروپ میں ...

  

        لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)الخدمت گروپ ڈی ایچ اے نے رئیلٹرز کی ایک اور اہم وکٹ گر ا دی، سابق سینئر وائس چیئرمین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور  چیف ایگزیکٹو ڈریم ہومزمحمد زین العابدین نے ساتھیوں سمیت الخدمت گروپ ڈی ایچ اے میں شمولیت حاصل کرتے ہوئے الخدمت گروپ کے صدارتی امیدوار میاں طلعت احمد اور ان کے پینل کو کامیاب کرانے کا اعلان کیا ہے،الخدمت گروپ میں شمولیت کی رنگا رنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے محمد زین العابدین نے کہا کہ 3سال ضائع ہو گئے ہیں اب ڈی ایچ اے کو جرات مند اور با صلاحیت قیادت دینے کی ضرورت ہے،میاں طلعت احمد سے زیادہ بہادر اور با صلاحیت کوئی فرد ڈی ایچ اے میں موجود نہیں ہے میں ان کو مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں اس موقع پر چیئرمین الخدمت گروپ میاں طلعت احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں زین العابدین اور ان کے ساتھیوں کو الخدمت گروپ میں خوش آمدید کہتا ہوں  ان کی حمایت سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں،انشاء اللہ18 دسمبر کے الیکشن میں کلین سویپ کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -