حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے خوش آئند عمل ہے،شہر یار اعوان

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے خوش آئند عمل ہے،شہر یار اعوان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یو سی 49کے رہنماء و کوارڈینیٹر ملک شہریار اعوان نے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاکستان کی جیت قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف تنظیمیں پاکستان میں امن و سلامتی ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا تھیں انہیں حکومت ِ پاکستان اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے باعث شدید دھچکا پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان خود ایک عاشق رسول ہیں اور مدینہ کی ریاست کے عین مطابق پاکستان کو بنانے میں مگن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو اس ہونے والے معاہدے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے علماء حق اور حکومت کے مابین بڑی افہام و تفہیم سے یہ معاملہ طے پایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے پٹرول سمیت ضروریات زندگی کی ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہے بہت جلد پاکستان میں جاری یہ بحران بھی ختم ہوجائیگا اور ہر چیز درست سمت پر آجائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -