محکمہ لیبر کے 6 افسران کی گریڈ 18 میں ترقی،4کیسز زیر التوا

محکمہ لیبر کے 6 افسران کی گریڈ 18 میں ترقی،4کیسز زیر التوا

  

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس لیبر ڈپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوا۔ڈی جی لیبر فیصل ظہور، ڈپٹی سیکرٹری بلال الیاس سمیت دیگر افسران کی شرکت۔ اجلاس میں 6 افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دی گئی جبکہ 4افسران کو عدالتوں میں کیسز زیر التوا ہونے کے باعث ترقی نہیں دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں غضنفر علی، نوید سرور، شفقت منیر، مدثر رضوان، غلام شبیر اور محمد طیب شامل ہیں۔سیکرٹری لیبر نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی افسران کا حق ہے جسے محکمہ نے ادا کیا۔امید کرتا ہوں افسران اپنے فرائض کی ادائیگی میں مزید بہتری لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر ڈپارٹمنٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے اصلاحات کی جا رہی ہیں جس سے محکمہ اور افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔

 سیکرٹری لیبر نے کہا کہ مزدوروں سے متعلق 39 قوانین کو یکجا کرکے ایک قانون بنانے پر کام جاری ہے جس سے لیبر قوانین کو سمجھنے آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ محکمہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ افسران لیبر قوانین کی پاسداری کروانے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔کسی بھی افسر کی جانب سے کوتاہی اور نا اہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -