فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، جرار رضوی

    فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، جرار رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر) سٹار میکر جرار رضوی نے اپنی ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکار شاہد سے ہدایتکاروں کو ایک شکایت رہتی تھی کہ وہ وقت پر سیٹ نہیں آتے تھے اگر وہ سیٹ پرآجاتے تو ہدایت کار اپنے دو بندے ان کے ساتھ لگا دیتا کہ ان پر نظر رکھیں مگر شاہد اس کے باوجود بھی غائب ہوجاتے تھے۔وہ بڑے اداکار ہیں اورمیں دل سے ان کی عزت کرتا ہوں۔جرار رضوی نے مزید کہا کہ فلم فیڈریشن آف پاکستان اس وقت سینئر اداکاراچھی خان کی قیادت میں فلمی صنعت کی بحالی کے لئے مثالی کام کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں جرار رضوی نے کہا ہے کہ آج سٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل پریشان ہوجاتا ہے،فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہات ہیں مگر اس کا رونا رونے کی بجائے ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا۔میر اتمام ناموراداکاروں سے مثالی تعلق رہا ہے، خاص طور پر محمد علی مرحوم،یوسف خان مرحوم اور ندیم بیگ شامل ہیں مگر سب سے زیادہ بے تکلفی اور دوستی جاوید شیخ کے ساتھ رہی ہے جو آج بھی برقرار ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اداکار شاہد بہت شاندار انسان ہونے کے ساتھ خوبصورت ہیر و بھی رہے ہیں اوران کی خوبصورتی آج بھی برقرار ہے  جرار رضوی نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری جلد ترقی کرے گی۔

مزید :

کلچر -