چوہنگ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کار سوار 40سالہ شخص کو قتل کر ڈالا

چوہنگ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کار سوار 40سالہ شخص کو قتل کر ڈالا

  

          لاہور(کرائم  رپورٹر)چوہنگ میں نامعلوم افراد نے کار سوار شہری کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے کار سوار 40سالہ احمد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق مقتول احمد بستی مسکین پور کا رہائشی تھا۔

مزید :

علاقائی -