سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، بریگیڈیئر ظفر علی جمالی کا میوہسپتال کا دورہ

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، بریگیڈیئر ظفر علی جمالی کا میوہسپتال کا دورہ

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر اور سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر ظفر علی جمانی نے گزشتہ روز میو ہسپتال کا دورہ کیا۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اورسیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر ظفر علی جمانی نے ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی دونوں افسران نے ڈی ایس پی علی عباس،ایس ایچ او ظہیر الدین بابر سمیت ہسپتال میں زیر علاج تمام زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کی عیادت کی،پھول اور امدادی رقوم دیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔سی سی پی او لاہور اورسیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز نے ہسپتال انتظامیہ سے  زیر علاج پولیس افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی۔سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر اور سیکٹر کمانڈرستلج رینجرز بریگیڈیئر ظفر علی جمانی نے زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے زیر علاج پولیس ملازمین کو فراہم کی جا رہی علاج معالجے کی سہولیات بارے استفسار بھی کیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے لاہور پولیس کے ہر فرد کی جانیں قوم کی امانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن و عامہ کی فضاء  برقرار رکھنے کی جدوجہد میں لاہور پولیس کے  سینکڑوں شہیدوں اور غازیوں کا لہو شامل ہے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ کے قائم کرتے ہوئے زخمی ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔

مزید :

علاقائی -