ڈیفنس، معمولی تلخ کلامی پر ملزم کی فائرنگ، بچی سمیت3 افرادزخمی

    ڈیفنس، معمولی تلخ کلامی پر ملزم کی فائرنگ، بچی سمیت3 افرادزخمی

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر)  ڈیفنس سی کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے فائرنگ کر کے 6 سالہ بچی سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم آصف نے پمپ ایکشن سے فائرنگ کرکے6 سالہ بچی زہرہ فاطمہ، 25 سالہ محمد عمران اور 16 سالہ علی شیر کو زخمی کر دیاملزم آصف فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق فرار ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -