غازی آباد، جعلی پیر کی خاتون سے بداخلاقی، ملزم گرفتار

       غازی آباد، جعلی پیر کی خاتون سے بداخلاقی، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم  رپورٹر)ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی عمرفاروق بلوچ کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ غازی آبادملک نثار نے خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ والے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد کی رہائشی (ش) نامی خاتون گھریلو ناچاقی پر جعلی پیر سے تعویز لینے گئی تھی جہاں جعلی پیر عارف بابا نے ایک ہفتے بعد دوبارہ بلایا اور بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا۔ایس ایچ او ملک نثار نے  متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے جعلی پیر عارف بابا کو گرفتار کر کے متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ 

مزید :

علاقائی -