انویسٹی گیشن پولیس نولکھانے نوسر باز گینگ کو گرفتار کر لیا

انویسٹی گیشن پولیس نولکھانے نوسر باز گینگ کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس نولکھانے نوسر باز گینگ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے نولکھا انوسٹی گیشن پولیس نے ریلوے اسٹیشن پرمسافروں سے نوسر بازی کرنیوالے 2ملزمان عامر علی اور سلطان کو گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 8موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمدکر لی،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی حسن جاوید بھٹی کے مطابق ملزمان دوسرے شہروں سے آنیوالے شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں نوسر بازی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔  

مزید :

علاقائی -