عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ عناصر کو قابو نہیں کیا جا سکتا: ڈی پی او نوشہرہ

عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ عناصر کو قابو نہیں کیا جا سکتا: ڈی پی او ...

  

      نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ عوامی تعان کی بدولت سماج سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہیں۔عوام کو درپیش مسائل پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کا نظامپورمیں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پرعوام سے خطاب ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کی سربراہی میں نوشہرہ کے دور دراز تھانہ نظام پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر DSPاکوڑہ ارشد احمد،SHO تھانہ نظام پور فخر عالم اور دیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔کھلی کچہری میں  علاقہ مشران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کو علاقے میں درپیش مختلف عوامی،سماجی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان  نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے  عوام  شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرکے قریب لانا ہے۔عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ پولیس انکی اپنی پولیس ہے۔جس سے یہ انصاف کی فوری فراہمی کیلئے بلا کسی جھجک رجوع کر سکتے ہیں۔پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کررہی ہیں۔معاشرے کے ہر فرد کو سماجی برائیوں کے خلاف اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔عوام کے تعاون سے ہی ایک پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ہوائی فائرنگ منشیات فروشی اور دیگر سماجی جرائم کے روک تھام کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کاروائیاں جاری ہیں۔میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -