ایبٹ آباد،15 نومبر تک  پولیو مہم ڈور ٹو ڈور جاری رہے گی 

  ایبٹ آباد،15 نومبر تک  پولیو مہم ڈور ٹو ڈور جاری رہے گی 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع ایبٹ آباد میں کوڈ ویکسینیشن کی مطلوبہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے تین نومبر سے 15 نومبر2021 تک پولیو کی طرح ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں تعلیمی اداروں بشمول دینی مدارس کے طلبہ، بس اڈوں پر مسافروں اور بازاروں میں بھی ویکسین لگائے جائینگے۔ اس بات کا فیصلہ منگل کے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان، تعلیمی اداروں کے نمائندوں، ڈسٹرکٹ خطیب اور دوسرے متعلقہ لوگوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تین نومبر سے 15 نومبر  تک ضلع ایبٹ آباد میں کوڈ ویکسینیشن کی ترجیحی ایجنڈا رہے گا جس میں تمام متعلقہ ادارے محکمہ صحت کی مذکورہ مہم میں بھرپور معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ ویکسینیشن مہم میں ہر کسی کو انکار والی باتوں سے باہر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ ویکسینیشن مہم میں اچھی کارکردگی انجام دینے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور سستی برتنے والوں سے سختی سے باز پرس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈوں پر گاڑیوں میں بیٹھنے والے مسافروں کو کوڈ ویکسینیشن لگانا یقینی بنایا جائے اور ویکسین سے انکار کرنے والوں کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دیہاتی علاقوں میں شناختی کارڈ نہ رکھنے والی خواتین کو بھی ویکسین لگائی جائے گی اور ان کا اندراج انکے فیملی کے مرد حضرات کے ساتھ ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -