نوشہرہ،پولیس کے ہاتھوں   8 منشیات فروش گرفتار

  نوشہرہ،پولیس کے ہاتھوں   8 منشیات فروش گرفتار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ تھانہ اکوڑہ کے حدود میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن۔08 منشیات فروش اور ایک اشتہاری گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں پائیدار امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد  کے خلاف سرچ ایند سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔تھانہ اکوڑہ کے حدود میں DSP اکوڑہ ارشد احمد کی سربراہی میں SHO تھانہ اکوڑہ غافراللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 01 مجرم اشتہاری  اور08 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔لیڈیز پولیس  کے ہمراہ مشکوک افراد کے گھر وں تلاشی کے دوران  20 مشتبیہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4.4 کلوگرام چرس اور 180 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -