پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 324ملزمان 700مشکوک گرفتار

  پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 324ملزمان 700مشکوک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگوپولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں 324جرائم پیشہ سمیت700مشکوک افرادکوگرفتارکرلیاہے گرفتار ہونیوالوں میں 33مجرمان اشتہاری51منشیات فروش شامل ہے گرفتارملزمان سے17 کلاشنکوف 5رائفل23بندوق105پستول 3436مختلف بور کے کارتوس34792کلوگرام چرس 1249 کلو گرام ائیس'676کلوگرام ہیروئن برامدکرلی گئی ہے ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواکرام اللہ خان ے اس حوالے سے بتایا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں سرکلزایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی پانچوں تھانوں سٹی صد ردوابہ ٹل اوربلیامینہ پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کاروائیوں کے نتیجے میں 324 جرائم پیشہ سمیت700مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاہے گرفتارافرادمیں قتل اقدام قتل چوری اغوائیگی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب33مجرمان اشتہاری شامل ہے ہوائی فائرنگ کے سدباب کے حوالے سے ڈی پی او ہنگوکی طرف سے واضح احکامات پرسختی سے عمل درامد کرتے ہوئے پولیس نے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے مرتکب 75افرادکوبھی حراست میں لے لیاہے گرفتارملزمان سے مجموعی طورپر17کلاشنکوف5رائفل23بندوق105پستول 3436مختلف بورکیکارتوس برامدکرلی گئی ہے جبکہ منشیات کے گھناونے کاروبارمیں ملوث افرادکیخلاف کریک ڈاون کے دوران پولیس نے51منشیات فروشوں کوحراست میں لیکر34792کلوگرام چرس1249کلوگرام ائیس اور676کلوگرام ہیروئن برامدکرلی گئی ہے جبکہ کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر5افرادکیخلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم دوافغانی باشندوں کو بھی حراست میں لے لیاگیاہے۔