اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اسی ماہ سروس کا آغاز کیا جائیگا۔ وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا آغاز کیا جارہا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا ریسکیو 1122 میں فائر سروس، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوگی،ریسکیو 1122 سر و س کا آغاز اِسی ماہ کیا جائیگا۔ ریسکیو 1122 سر و س میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہونگی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائیگا، دارالحکو مت اسلام آ با د کو محفو ظ ترین شہر بنایا جارہا ہے۔اسلام آباد میں ہائی رایز عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ آئیگا۔فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔وزیر داخلہ نے دورے کے دوران آگ بجھانے اور ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

 ریسکیو 1122 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -