جرائم پیشہ اور منشیات فروش گرفتار

  جرائم پیشہ اور منشیات فروش گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے گزشتہ شب اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی ہے تھانہ چمکنی، تھانہ گلبہار، تھانہ سربند، تھانہ انقلاب، تھانہ رحمان بابا اور تھانہ شاہ پور کی حدود میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق اندرون شہر اور نواحی علاقوں سے ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس، 14کلو گرام چرس اور137گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ شب جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے،شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائی کے دوران منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی ہے تھانہ چمکنی، تھانہ گلبہار، تھانہ سربند، تھانہ انقلاب، تھانہ رحمان بابا اور تھانہ شاہ پور کی حدود میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران شیر آغا، محمد اسمائیل،ممریز،بختیار، جواد،گل ریحان، ذیشان اور اسد کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق اندرون شہر اور نواحی علاقوں سے ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس، 14کلو گرام چرس اور137گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -