سیاست میں شدت پسندی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے، احسن اقبال

  سیاست میں شدت پسندی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے، احسن اقبال

  

کراچی (این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری سیاست میں شدت پسندی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے، اس عنصر کو بڑھانے میں سب ہی شامل ہیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی، غربت اور تعلیم کی کمی بھی شدت پسندی کو بڑھانے کا سبب ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعصب و عصبیت کی بیماری اگر ہو تو باقی سب پیچھے رہ جاتا ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ تعصب وعصبیت کو مٹانے کا سب سے موثر ذریعہ مکالمہ ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -