این اے 133  میں ضمنی انتخاب 5دسمبرکو ہی ہوگا،الیکشن کمیشن

این اے 133  میں ضمنی انتخاب 5دسمبرکو ہی ہوگا،الیکشن کمیشن

  

 لاہور(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخاب5  دسمبرکو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا،صورتحال تبدیل ہونے پر الیکشن کمیشن اس حوالے سے مزید اقدامات کرسکتاہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرِدست این اے 133 لاہور کا ضمنی  انتخاب ملتوی کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں تاہم صورتحال تبدیل ہونے پر الیکشن کمیشن اس حوالے سے مزید اقدامات کرسکتاہے۔خیال رہے  این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، چند دن پہلے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث این اے 133 کا ضمنی الیکشن ری شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -