انتخابی مہم، پی پی نے گاڑیوں کو پارٹی پرچم کے رنگ سے رنگ دیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 133 میں انتخابی مہم کا منفرد انداز اپنایا پارٹی کے سپورٹران کی طرف سے تیار کی گئی درجنوں گاڑیوں کو پارٹی پرچم کے رنگ میں رنگا گیا ہے جن پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی تصویر انتخابی نشان تیر کیساتھ آویزاں کی گئی مذکورہ تصاویر کیساتھ جئے عوام،جئے بھٹو کے نعرے بھی درج ہیں اورگاڑیوں سے پارٹی ترانے سنانے کیلئے انکی چھتوں پر لاؤڈ سپیکر نصب کیے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے پر چم والی گاڑیوں میں اسلم گل کی این اے 133میں انتخابی مہم خوبصورت اور منفرد انداز میں جاری ہے اور یہ گاڑیاں جہاں سے بھی گزرتی ہیں عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لیتی ہیں۔
پیپلزپارٹی