پنجاب کالج کے طالب علم عبداللہ کی 1098/1100 نمبروں کے ساتھ اوورآل پہلی پوزیشن 

پنجاب کالج کے طالب علم عبداللہ کی 1098/1100 نمبروں کے ساتھ اوورآل پہلی پوزیشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ انٹر میڈیٹ نتائج  2021 کا اعلان 27ستمبر، 2021 کو کیا گیا تھا اورپنجاب کالجزکے طالبعلوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے ساتھ ساتھ مختلف گروپس کی 5 پوزیشنز اپنے نام کیں تھیں۔ پنجاب کالج کے ہونہار طالب علم عبداللہ نے نے پیپرز کی ری چیکنگ کروائی اور جاری کردہ نئے نتیجہ کے مطابق وہ 1098/1100 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ اور پری میڈیکل گروپ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔نئے نتائج کے مطابق اب فیڈرل بورڈانٹر میڈیٹ نتائج  2021 میں پنجاب کالجز کے طالب علموں نے 7پوزیشنز اپنے نام کیں ہیں۔ٍٍٍ