کئی افغان خاندان غزائی قلت پوری کرنے کیلئے اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور

     کئی افغان خاندان غزائی قلت پوری کرنے کیلئے اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور

  

کابل(این این آئی)افغانستان میں انسانی صورت حال روز بروز بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ بات اب غذائی قلت اور امن و امان کے مسئلے سے آگے نکل کر یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ بعض خاندان اپنے بچوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ ان انتہائی اقدام کا مقصد اپنی غذائی ضروریات پوری کرنا ہے کیوں کہ طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد افغانستان کیلئے انسانی امداد کا سلسلہ رک گیا ہے۔بے روزگاری میں اضافے اور سیالیت کی شدید کمی کے ساتھ افغانستان اپنے اقتصادی بحران میں ڈوبتا چلا جا رہا ہے۔ جہاں بعض افغانوں نے اپنے گھروں کا فرنیچر اور یہاں تک کہ گاڑیاں بھی بیچ ڈالیں وہاں بعض خاندانوں کے سامنے اپنی چھوٹی بچیوں کو فروخت کرنے یا ان کی شادی کر دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں!ملک کے مغربی حصے میں ایک گاؤں کے اندر تنگ دستی کے ہاتھوں مجبور باپ نے اپنی 6سالہ اور ڈیڑھ سالہ بیٹیوں کو 3350اور 2800ڈالر کے عوض فروخت کر ڈالا۔کئی واقعات میں لوگوں نے بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنی بچیوں کو عمر میں کافی بڑے مردوں کے ہاتھوں بیچ ڈالا۔ یہ مرد بچیوں کے بالغ ہونے پر ان سے شادی کر لیں گے۔تقریبا 15گھرانوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے 550سے لے کر 4000ڈالر کے درمیان کی قیمت میں اپنی چھوٹی بچیوں کو فروخت کر ڈالا۔

بچوں کی فروخت

سوات کبل، پی ڈی ایم کی کال پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

         سوات کبل(تحصیل رپورٹر)برترین اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی کال پر کبل میں احتجاجی مظاہرہ اورشٹر ڈاؤن۔ کبل چوک میں احتجاجی نعرہ بازی۔مظاہرین کا حکومت مخالف نعرہ بازی۔گو نیازی گو کے واشگاف نعرے۔مقررین کا عمران خان اور حکومتی پالیسوں پر شدید لفظی گولہ باری۔کمرتوڑ مہنگائی کو عوام دشمن پالیسی قرار دے دیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران کبل بازار بند رہا اور اکثریتی تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی۔ ادویات کی دکانیں کھلی رکھی گئیں جبکہ دیگر اکثریتی کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ اس موقع پر کبل چوک میں احتجاجی مظاہرہ رکھا گیا جبکہ ٹریفک رواں دواں رہی۔ مظاہرے میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے ضلعی صدر قیموس خان،تحصیل صدر عبدالغفور خان،جے یو آئی کے مفتی عارف اللہ،ملک اشفاق احمد خان یڈوکیٹ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سابق امید وار خورشید کاکا جی،ڈاکٹر خالد محمود،لیاقت علی ایڈوکیٹ،حاجی جلات خان،عثمان غنی،سید افضل شاہ،اکبر حسین سارجنٹ اور دیگر مقرین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے سبب ملک دیوالیہ ہونے کی طرف گامزن ہے۔ سلیکٹیڈ نے ملک میں آٹا،گھی،چینی،سمیت روزمرہ اشیا ء کھاکر اتنی مہنگی کردی کہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔ غریب میں آٹے اور ادویات کے علاوہ دیگر روزمرہ اشیا ء خریدنے کی سکت ختم ہوچکی ہے جبکہ ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیاہے۔ انہوں نے سوات کے ممبران اسمبلی اور وزیراعلیٰ پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ وزراء کی نااہلی کے باعث یہ بدترین دن عوام کو دیکھنے پڑرہے ہیں۔ موجودہ حکومت کو اپنے ممبران کی نااہلی نظر نہیں آرہی ہے۔  مقررین نے مذید کہا کہ جمہوری احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور یہ جمہوریت کا حسن بھی ہے۔ سیاسی لوگ جیلوں سے نہیں ڈرتے یہ ان کیلئے دوسرا گھر ہوتا ہے۔ احتجاج ہمارا حق ہے اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہیگا۔ جب تک عمران اور ان کی کابینہ کو گھر نہیں بھجیں گے چین سے نہیں رہنگے۔ انہوں نے مذید کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کی قیادت نے نہ پہلے اس حکومت کو تسلیم کیا ہے اور نہ آئندہ تسلیم کریگی بلکہ اس ناجائز حکومت کو رخصت کرکے گھر بھیجے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کے ضلع سوات کے مختلف مقامات اور تحصیلوں میں احتجاجی کیمپ بھی لگے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہیں جبکہ قائدین کے حکم پر اسلام آباد لانگ مارچ بھی کرینگے اور آئندہ کا لانحہ عمل طے کیا جائیگا۔

موجودہ حکمرانوں کی جلد چھٹی ہونے والی ہے‘ نجم الدین خان 

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان نے بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں میئر اور وزیراعلیٰ جیالے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی صدر نجم الدین خان نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شانہ بشانہ رہ کر محنت اور جدوجہد کریں گے اور پورے خیبر پختونخوا میں قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سیاسی قیادتوں سے بیزار ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں تحریک انصاف جس طرح جیتی ہے وہ بھی سب کو معلوم ہے، جب بھی انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط کروائے گی ہواؤں کارخ بدل گیا ہے، تحریک انصاف کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے عوام پی پی پی کوحقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کی جماعت سمجھتے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز سے تاجر رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے صدر مجیب الرحمن کی قیادت میں مختلف بازاروں کے تاجر رہنماؤں نے ایس ایس پی اپریشن ہارون رشید سے ملاقات کی  وفد سے ملاقات میں ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ تاجروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ملاقات میں نوتھیہ بازار کے صدر حاجی عالم خان جنرل سیکرٹری حکیم ملک، کامران خان، خیبر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن  کے صدر حاجی جعفر خان، نائب صدر حاجی نواب خان ٹائم سے، حاجی عسکر خان خیبر پختونخوا رینٹ کار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری کوثر خان نائب صدر طارق خان گولڈ ایسوسی ایشن کے نائب صدر شفیق خان اور غازی خان نے شرکت کی اور ایس ایس پی اپریشن سے کہا اس وقت گل آباد چوکی میں آبادی کے لحاظ سے پولیس نفری کم ہے کیونکہ وہاں پہ آبادی بہت زیادہ ہے وہاں پر نفری زیادہ کیا جائے تاکہ گل آباد چوکی  کے ساتھ شامل تمام علاقوں گشت  ہو تاکہ علاقے کو سہولت مل سکے صدر مجیب الرحمن  نے مزید کہا اس وقت  پشاور کینٹ اور اندرون شہر کی تجارتی مراکز خاص طور پر پشاور کینٹ اور شہر میں اور چاروں اطراف  کے علاقوں میں اضافی پولیس نفری تعینات کرنے سمیت پولیس گشت میں بھی اضافہ کا مطالبہ کیا کیونکہ آبادی کے لحاظ سے پولیس نفری بہت کم ہے عوام اور تاجر برادری کو نفری کم ہونے کی وجہ سے تجاوزات اور دیگر مسائل کا سامنا ہے اس لیے پشاور کے آباد ی کو سامنے رکھ کر پولیس نفری  کا انتظام کیا جائے  جبکہ گنجان آباد بازاروں میں خریداروں اور تاجروں کی سہولت اور حفاظت کی خاطر سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاجر اتحادخیبرپختونخواہ نے  ایس ایس پی آپریشن کو مختلف تجاویز سمیت درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ایس ایس پی  اپریشن  تاجروں ے مساء سننے کے بعد تاجروں برادری کے مسائل  کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا تاجر برادری کی خدمات اور پولیس کے ساتھ ہر وقت اور ہر مقام پر تعاون کیا ہے  اور ملک کے وفادار اور محب وطن اور ہر مشکل وقت میں ہر حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

         چکدرہ(تحصیل رپورٹر) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، جے یو آئی ف، مسلم لیگ نون  اور قومی وطن پارٹی کے مقامی قائدین نے خطاب کیا، تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب سے تحصیل سطح پرمظاہروں کے اعلان کی روشنی میں گزشتہ چکدرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں جے یو آئی ف، مسلم لیگ نون اور قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت،  احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری جاویداقبال، تحصیل امیرمولاناشاہ حسین، مسلم لیگ نون کے صوبائی نائب صدر عطاء اللہ خان ایڈووکیٹ قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین بادشاہ حسین،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ کرم،مولاناکریم اللہ، جھانگیر باچااور انجینئر افتاب سمیت دیگر نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام سے کیاہواکوئی ایک بھی وعدہ پوراکرنے میں یکسر ناکام رہی ہے اور مسلسل جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے، مہنگائی کے بے قابوجن نے غریب عوام کاجینامحال کردیاہے، اوورسیز پاکستانی گھروں میں بیٹھ گئے ہیں اور آئے روز لوگ بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ حکومت صورتحال قابو کرنے مین بے بس نظر آرہی ہے، مقررین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان خود کہاکرتے تھے کہ جب ملک میں مہگائی آتی ہے تو سمجھ لوکہ وزیراعظم چور ہے اب جبکہ وہ خود وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں تو اپنی ضمیر کی عدالت کاحکم مان کر مستعفی ہوجائیں، مقررین نے کہاکہ 11نومبر کوپی ڈی ایم اجلاس میں قائدین کے فیصلوں کاانتظار کریں گے اور اگر حکومت گرانے کے لئے اسلام آباد جانے کاکہاگیاتو جوق درجوق جائیں گے۔

چنگ چی رکشوں کی نقل 

وحمل کو ریگولیٹ نہ کرنے 

کیخلاف درخواست دائر

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود خیبرپختونخوا میں چنگ چی رکشوں کی نقل وحمل کو ریگولیٹ نہ کرنے پر پشاور ہائیکورٹ میں متعلقہ سرکاری افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر انکے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی گئی ہے۔ توہین عدالت کی درخواست اعتزاز الحق کیجانب سے دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، آئی جی نیشنل ہائی وے،موٹروے پولیس اورمتعلقہ محکموں کے افسران کیخلاف عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔سیدعزیزالدین کاکاخیل کی وساطت سے دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ اس حوالے سے مئی 2017میں پشاورہائیکورٹ نے ایک فیصلہ دیاجبکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں صوبے کے تمام پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کوحکم دیا تھا کہ صرف ایسے چنگ چی رکشوں کو اجازت دی جائے جنہیں رجسٹرڈ مینوفیکچررز نے مطلوبہ معیار اور ڈیزائن کے مطابق بنایاہوتاکہ ڈرائیورسمیت اس میں سفر کرنے والے بھی محفوظ رہیں جبکہ تمام چنگ چی رکشوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی لازمی قراردیا تھا،عدالت نے قراردیاتھاکہ یہ رکشے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کیساتھ رجسٹرڈ ہونے چاہیے اور ان میں 4سے زائد مسافر نہیں بٹھانے چاہیے۔ درخواست کے مطابق ان احکامات کے باوجود خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ متعلقہ افسران احکامات پر عملدرآمد یقینی نہیں بنارہے ہیں لہذا انکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز جاری

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے جرائم برخلاف مال میں ملوث عناصر کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت ٹربل پوائنٹس کے آس پاس  علاقوں میں اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران گزشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں میں مصدقہ اطلاعات پر  9 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کے دوران خطرناک چھ اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح 173 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، نامکمل کوائف پر62 کرایہ داروں اور10 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 3 عدد کلاشنکوف اور 24 پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت گزشتہ شب 9 مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں جن کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، آپریشنز کے دوران 173 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ سمیت نامکمل کوائف پر62 کرایہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح 6 خطرناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے 3 عدد کلاشنکوف، 24 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

بحرین سے اسلام آباد آنیوالی غیر ملکی پرواز حادثے سے بچ گئی

 اسلام آباد(آئی این پی) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کی غلط رہنمائی کی جس کی وجہ سے طیارہ8ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5ہزار فٹ بلندی پر آگیا۔ طیارہ جیسے ہی 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گرانوڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہوگیا، جس پر کپتان طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔دوسری جانب ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے، کنٹرولر نے کپتان کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا،کپتان نے دوبار رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے اترنے کی اجازت دی جائے،کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا تھا۔

 غیر ملکی پرواز

عام انتخابات میں کسی صور ت دوسری جماعتوں سے اتحاد نہیں کرینگے: حیدر ہوتی

       نوشہرہ(بیورورپورٹ)عوامی نشنل پارٹی کے مرکزی سینر ناب صدر سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے آی اور ورلڈ بینک کے ساتھ گرو رکھ دیا ہے مہنگای اسمان سے باتیں کر رہی ہے اور اسی مہنگای نے پوری قوم کی کمر تھوڑ کررکھ دی قوم باہر نکلے اور آی ایم ایف ورلڈ بینک کے ایجنٹوں چھٹکارا دلایں عوامی نیشنل پارٹی اس قوم کے بچوں کے مفادات کی سیاست کر رہی ہے نہ کہ اپنے مفادات کی ہماری سیاست کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کو 19دسمبر کے بلدیاتی انتخابات کے نتاج کے بعد حواس باختہ کردیں گے,عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں اپنی سیاسی حیثیت سے کریں گی کسی صورت کسی دوسری سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی اپنی سیاسی شناخت اور حیثیت رکھتی ہے موجودہ حکومت نااہل کی وجہ سے اپنی آینی مدت پوری نہیں کر پاے گی عام انتخابات دور نہیں بلکہ 2022عام انتخابات کا سال ہے کارکن تیاریاں کریں ان خیالات انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن  میاں یحیی شاہ کاکاخیل کی رہاشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال خٹک,جنرل سیکرٹری انجینر حامد علی خان,میاں یحیی شاہ کاکاخیل,امیدوار براے تحصیل ناظم نوشہرہ میاں بابر شاہ کاکاخیل بھی خطاب کیا اس موقعہ پی کے 63کے سابق امیدوار میاں وجاھت کاکاخیل, عوامی نیشنل پارٹی تحصیل نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری نور عالم خان ایڈوکیٹ,ملک فتح خان اعوان بھی موجود تھے امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عمران خان سے اپنے چھوٹے بڑے سب ماموں ناراض ہوگے ہیں کیوں کہ ان کے بھی مقاصد حاصل نہیں ہورہے ہیں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں آرڈینس کی مشنری لگا رکھی ہے اور آے روز ایوان صدر سے نت نے اور عجیب وغریب  آرڈینس نکل آرہے ہیں  ایوان صدر نہیں بلکہ آرڈینس فیکٹری ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب پی ٹی آی کی کشتی ڈوبے گی تونوشہرہ کا بندہ سب کو چھوڑ کر سے پہلے خود کو بچانے کیلیے چھلانگ لگایں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -