سوات کبل، پی ڈی ایم کی کال پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  سوات کبل، پی ڈی ایم کی کال پر مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

         سوات کبل(تحصیل رپورٹر)برترین اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی کال پر کبل میں احتجاجی مظاہرہ اورشٹر ڈاؤن۔ کبل چوک میں احتجاجی نعرہ بازی۔مظاہرین کا حکومت مخالف نعرہ بازی۔گو نیازی گو کے واشگاف نعرے۔مقررین کا عمران خان اور حکومتی پالیسوں پر شدید لفظی گولہ باری۔کمرتوڑ مہنگائی کو عوام دشمن پالیسی قرار دے دیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران کبل بازار بند رہا اور اکثریتی تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی۔ ادویات کی دکانیں کھلی رکھی گئیں جبکہ دیگر اکثریتی کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ اس موقع پر کبل چوک میں احتجاجی مظاہرہ رکھا گیا جبکہ ٹریفک رواں دواں رہی۔ مظاہرے میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے ضلعی صدر قیموس خان،تحصیل صدر عبدالغفور خان،جے یو آئی کے مفتی عارف اللہ،ملک اشفاق احمد خان یڈوکیٹ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سابق امید وار خورشید کاکا جی،ڈاکٹر خالد محمود،لیاقت علی ایڈوکیٹ،حاجی جلات خان،عثمان غنی،سید افضل شاہ،اکبر حسین سارجنٹ اور دیگر مقرین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے سبب ملک دیوالیہ ہونے کی طرف گامزن ہے۔ سلیکٹیڈ نے ملک میں آٹا،گھی،چینی،سمیت روزمرہ اشیا ء کھاکر اتنی مہنگی کردی کہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔ غریب میں آٹے اور ادویات کے علاوہ دیگر روزمرہ اشیا ء خریدنے کی سکت ختم ہوچکی ہے جبکہ ملک کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیاہے۔ انہوں نے سوات کے ممبران اسمبلی اور وزیراعلیٰ پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ وزراء کی نااہلی کے باعث یہ بدترین دن عوام کو دیکھنے پڑرہے ہیں۔ موجودہ حکومت کو اپنے ممبران کی نااہلی نظر نہیں آرہی ہے۔  مقررین نے مذید کہا کہ جمہوری احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور یہ جمہوریت کا حسن بھی ہے۔ سیاسی لوگ جیلوں سے نہیں ڈرتے یہ ان کیلئے دوسرا گھر ہوتا ہے۔ احتجاج ہمارا حق ہے اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہیگا۔ جب تک عمران اور ان کی کابینہ کو گھر نہیں بھجیں گے چین سے نہیں رہنگے۔ انہوں نے مذید کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کی قیادت نے نہ پہلے اس حکومت کو تسلیم کیا ہے اور نہ آئندہ تسلیم کریگی بلکہ اس ناجائز حکومت کو رخصت کرکے گھر بھیجے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم کے ضلع سوات کے مختلف مقامات اور تحصیلوں میں احتجاجی کیمپ بھی لگے ہیں جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہیں جبکہ قائدین کے حکم پر اسلام آباد لانگ مارچ بھی کرینگے اور آئندہ کا لانحہ عمل طے کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -