موجودہ حکمرانوں کی جلد چھٹی ہونے والی ہے‘ نجم الدین خان 

موجودہ حکمرانوں کی جلد چھٹی ہونے والی ہے‘ نجم الدین خان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان نے بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں میئر اور وزیراعلیٰ جیالے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی صدر نجم الدین خان نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شانہ بشانہ رہ کر محنت اور جدوجہد کریں گے اور پورے خیبر پختونخوا میں قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سیاسی قیادتوں سے بیزار ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں تحریک انصاف جس طرح جیتی ہے وہ بھی سب کو معلوم ہے، جب بھی انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط کروائے گی ہواؤں کارخ بدل گیا ہے، تحریک انصاف کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے عوام پی پی پی کوحقیقی معنوں میں عوامی نمائندگی کی جماعت سمجھتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -