وزیراعظم کا دورہ برطانیہ منسوخ 

وزیراعظم کا دورہ برطانیہ منسوخ 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کا دورہ برطانیہ منسوخ ہوگیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے برطانیہ کے شہر گلاسکو میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا تھی،ماحولیاتی آلودگی کا سربراہی اجلاس یکم سے تین نومبر کو برطانیہ کے شہر گلاسکو میں ہورہاہے،وزیراعظم نے اپنا دورہ ملکی حالات کے پیش نظر ملتوی کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جگہ نمائندگی وزیرمملکت زرتاج گل اورمشیر ملک امین اسلم کریں گے، پرنس آف ویلز نے 26 اکتوبرکو وزیراعظم  عمران خان کوبزریعہ کال اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر سمیت دنیا بھر کے اہم رہنما سربراہی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

منسوخ 

مزید :

صفحہ اول -