رائے ونڈ تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع کل سے شرو ع ہوگا

رائے ونڈ تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع کل سے شرو ع ہوگا

  

        رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع کل بروز (جمعرات)کو شروع ہوگا،انتظامات مکمل کرلئے گئے،غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا،اجتماع میں 5لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کم ہونے کے بعد امسال رائے ونڈ میں عالمی اجتماع بھرپور انداز میں منعقد ہو رہا ہے اجتما ع امسال دو حصوں میں منعقد ہو رہا ہے پہلے مرحلہ میں پانچ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے جن کے قیام و طعام کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ناظم اجتماع ڈاکٹر محمد ندیم اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال اجتماع میں 60ہزار غیر ملکی مہمانوں کی آمد متوقع ہے جنکے لئے حلقہ بیرون قائم کیا گیا ہے۔ اجتماع کا پہلا مرحلہ کل بعداز نماز عصر ابتدائی بیان امیر جماعت مولانا نذر الرحمان سے شروع ہو کر اتوار کو اختتامی دعا پر ختم ہوگا،پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور اجتماع گاہ کو کنٹرول کرنے کیلئے سینکڑوں کلوز سرکٹ کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔

اجتماع

مزید :

صفحہ اول -