عوام مہنگائی، حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کے ہاتھوں بے بس ہے: شہباز شریف

  عوام مہنگائی، حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کے ہاتھوں بے بس ہے: شہباز شریف

  

       لاہور(نیوزایجنسیاں)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف سے پاکستان ڈیمو کریٹک کے رہنما شاہ اویس نورانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو پی ڈی ایم سے بہت توقعات وابستہ ہیں،عوام مہنگائی سے پس چکی ہے، پی ڈی ایم عوام کے حق کی آواز پوری قوت سے سامنے لائے گی۔ دوسری جانب شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن)آزادجموں وکشمیر کے رہنماوں نے ملاقات کی۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں ریاست آزادجموں وکشمیر اسمبلی کے سابق سپیکر شاہ غلام قادر اور سابق وزیر مشتاق منہاس سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ شہبازشریف نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر عوام کی خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے لئے جدوجہد تاریخ کا سنہری باب ہے۔ کشمیریوں نے نسل درنسل اپنی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر دیرینہ ترین حل طلب مسئلہ ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ 74 برس سے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے اپنے ساتھ کئے ہوئے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اس کے منشور کی ساکھ اس وقت ہی بحال ہوگی جب کشمیریوں، فلسطینیوں سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کیاجائے۔ کشمیر میں بہتا ہوا خون عالمی ضمیر کو کٹہرے میں کھڑا کئے ہوئے ہے اور انصاف کا سوالی ہے۔ 

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -