مودی کا گلے پڑنااقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل کو پسند نہ آیا

    مودی کا گلے پڑنااقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل کو پسند نہ آیا

  

روم(این این آئی) بھارتی وزیراعظم مودی کا گلے پڑنااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پسند نہ آیا،میڈیارپورٹس کے مطابق بڑیب ڑے رہنماوں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔نریندر مودی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پر ناگواری واضح ہو گئی۔نریندر مودی نے اس سے پہلے برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن سے ملاقات کی تھی۔کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے مودی اپنا منہ تک اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے قریب لے گئے۔اس فعل سے گوتریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کر دیا۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے۔

مودی 

مزید :

صفحہ اول -