وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنتے ہیں باہر انکی ٹانگیں کانپتی ہیں، فیصل واوڈا 

وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنتے ہیں باہر انکی ٹانگیں کانپتی ہیں، فیصل واوڈا 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنے ہوتے ہیں ان کی باہر ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں۔ایک انٹرویومیں فیصل واوڈا نے کہا کہ پرامن احتجاج کروڑوں لوگ بھی کریں توان کاحق ہوتا ہے مگر احتجاج میں تشدد آجائے تو وہ احتجاج نہیں دہشت گردی ہوتی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ فوادچوہدری کی گفتگو سے اختلاف یا اس کی حمایت کی جاسکتی ہے انہوں نے جو بھی گفتگو کی اس میں کلیئرٹی تو تھی، وزیراعظم کے سامنے جوٹارزن بنے ہوتے ہیں باہرٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں،وزیراعظم کوبھی کہا جویہاں ٹارزن بنے ہیں ان کی باہرٹانگیں کانپتی ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جوشخص معاہدہ کرتا ہے وہ اس کاذمہ داربھی ہوتاہے یہ کوئی طریقہ نہیں جہاں پھنسے الزامات وزیراعظم پر لگا دیئے جی ٹی روڈبند رکھا گیا، پولیس والوں کوشہیدکیاگیاان کاجوابدہ کون ہے؟ پرتشدد احتجاج کے راستے بندہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ نورمقدم قتل کیس میں سب کچھ واضح ہیں لیکن تاریخ پرتاریخ ہورہی ہے،ہمارے ملک کاسسٹم ایسا ہے جو ظلم کرنیوالوں کوسپورٹ کرتاہے اچھا ہے تو اپنے سر لیا جاتا ہے براہے تو وزیراعظم کوذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے

فیصل واوڈا 

مزید :

صفحہ اول -