غیور کشمیریوں سے خائف مودی سرکار کا مقبوضہ وادی میں مزید فوج تعیناتی کا حکم

     غیور کشمیریوں سے خائف مودی سرکار کا مقبوضہ وادی میں مزید فوج تعیناتی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  سرینگر (آن لائن)قابض مودی سرکارنے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مزید 5 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ جن میں سے 3 ہزار اہلکار صرف سرینگر اور بقیہ دیگر علاقوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔ سرینگر اور دیگرعلاقوں میں قابض بھارتی فورس کے سیکڑوں کیمپ اور بنکرز پہلے سے ہی قائم ہیں۔ قابض انتظامیہ نے وادی کی مخدوش سکیورٹی صورتحال کو اضافی نفری کی تعیناتی کی وجہ بتایا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد دبانے کیلئے مودی حکومت کے جارحانہ اقدامات جاری ہیں۔
خائف مودی سرکار

مزید :

صفحہ اول -