صوبائی کابینہ کے دو نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا 

  صوبائی کابینہ کے دو نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر ہاؤس پشاور میں منگل کے روز حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی کابینہ میں شامل ہونیوالے دو نئے وزراء کامران خان بنگش اور ارشد ایوب خان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ارکان صوبائی اسمبلی کامران خان بنگش اور ارشد ایوب خان سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، اشتیاق ارمڑ،ڈاکٹر امجد، انور زیب سمیت اراکین صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ کمشنر پشاور ریاض محسود، سیکرٹری محکمہ اطلاعات ارشد خان، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم داؤد جان کے علاوہ دیگر انتظامی سربراہان بھی تقریب میں موجود تھے۔ بعد ازاں گورنر شاہ فرمان نے صوبائی کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔#

مزید :

صفحہ اول -