نیب آرڈیننس میں نئی ترمیم شیطانی ذہنیت کا مظہر،شہباز شریف 

نیب آرڈیننس میں نئی ترمیم شیطانی ذہنیت کا مظہر،شہباز شریف 

  

 لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ اگر اس بارے میں کوئی شک تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کیلئے کس طرح کام کیا ہے تو یہ ترمیم اس شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -