سانحہ مہران ٹاؤن،ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر

سانحہ مہران ٹاؤن،ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیشن عدالت شرقی نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا۔منگل کوسیشن عدالت شرقی نے سانحہ مہران ٹاؤن فیکٹری کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت کی۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ چوتھی بار موخر کردیا۔ ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 5 نومبر کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی سمیت 8 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کردی۔ مقدمے میں مکان مالک طارق فیصل، فیکٹری مالک علی حسن مہتا، عمران زیدی سمیت چھ ملزمان جیل میں ہیں۔ فیکٹری مالک حسن مہتا اور دیگر چار فیکٹری ملازمین کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھے۔ کیس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی سمیت دیگر نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -