ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا

 ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں بڑی ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں میں ڈکیتیاں، بینک ڈکیتی کرنے والے متحرک گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان کی شناخت لطیف اور سمیع کے نام سے کی گئی ہے۔ گروہ کا سرغنہ پہلے ہی گرفتاری کے بعد جیل میں ہے، جبکہ گروہ کے دیگر 8 ملزمان فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق یہ گروہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی مختلف ٹولیوں کی صورت میں وارداتیں کرچکا ہے۔ دوران تفتیش یہ گروہ نورجہاں تھانہ گبول اور تھانہ گلبرگ میں ایک گھر اور دکانوں کی وارداتیں کرچکے ہیں۔ملزمان تھانہ اقبال مارکیٹ، تیموریہ، اور تھانہ گلبرگ سے گھر اور اسٹریٹ کرائم میں چالان شدہ ہیں۔ ملزمان کا آسان ہدف گھر اور دکانوں میں دودھ کی ڈیری، بیکری اور الیکٹرانکس کی دکانیں شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -