بھارت کے خلاف میچ سے قبل افغانستان نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی

بھارت کے خلاف میچ سے قبل افغانستان نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی
بھارت کے خلاف میچ سے قبل افغانستان نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی
سورس: Facebook/@AfghanistanCricketBoardOfficial

  

دبئی (ویب ڈیسک) افغانستان نے بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے ریٹائر ہونے والے اصغر افغان کی جگہ لیفٹ آرم سپنر کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف میچ میں شکست کے بعد افغان بیٹسمین اصغر افغان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور انہوں نے نمیبیا کیخلاف آخری میچ کھیلا۔

اب افغانستان کا اگلا میچ بدھ 3 نومبر کو بھارت کیخلاف ہے۔ افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے اور اگر اس نے بھارت کو شکست دے دی تو سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

اس اہم میچ سے قبل افغان سکواڈ میں اصغر افغان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر شرف الدین اشرف کو شامل کرلیا گیا ہے۔

شرف الدین اشرف بھارت کیخلاف میچ کیلئے سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے البتہ اگر مجیب الرحمان فٹ نہ ہوئے تو ہی ان کے کھیلنے کا چانس بن سکے گا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -